چین نے دوستی کا حق ادا کردیا حکمران پھر بھی سامراج کے غلام بنے ہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا ہے پھر بھی حکمران سامراج کے غلام بنے ہوئے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں ہے،چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا ہے پھر بھی حکمران سامراج کے غلام بنے ہوئے ہیں۔
عوام سے 335 ارب روپے اضافی وصولی کی منظوری
سیاست دان وڈیو اور آڈیومیں پھنسے ہوئے ہیں، بجلی پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگادیا ہے، غریب حاجیوں کے لیے بھی خزانہ خالی ہے اب ڈالر والے ہی حج کرسکیں گے۔
جنہیں حفاظت کرنی ہے ان سے ہی خطرہ ہے،عمران خان
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر نے تو انتخابات کی 30 اپریل کی تاریخ دے دی، پی ڈی ایم کی مشاورت کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا، الیکشن میں ہی ملک کی بقاءہے، الیکشن سے بھاگنےکی کوششں کی گئی تو نظریہ ضروت جنم پائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 90 روزہ نگران وزیر اعلیٰ 9 سالہ ترقیاتی کاموں کاافتتاح کررہے ہیں، 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔