سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے ایشین کونٹیننٹل ٹائٹل بھی جیت لیا

شہیر آفریدی نے فتح کراچی پولیس آفس اور پشاور حملے کے شہداء کے نام کردی

سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے شہیر آفریدی نے ایشین کونٹینٹل ٹاٹئل بھی جیت لیا ہے۔

شہیر ّفریدی کا تعلق سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس سے ہے۔ وہ باکسنگ کے میدان می پاکستان کے لیے کئی اہم مقابلے جیت چکے ہیں۔

شہیر آفریدی ایشین کونٹینٹل کا ٹائٹل رکھنے والے تھائی لینڈ کے باکسر سامپوتھ سیسا کو چیلنج کیا تھا۔

عثمان وزیر نے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرلیا

ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی ایشین کونٹینٹل کی ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ ورلڈ باکسنگ کونسل سلور بیلٹ ٹائٹل کا مقابلہ تیسرے راؤنڈ میں جیتا۔

پاکستان نے باکسنگ کے میدان میں پہلی بار یہ اعزاز جیتا ہے۔

باکسر دوران فائٹ انتقال کرگیا

مقابلہ جیتنے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے پیغام میں اپنی فتح کراچی پولیس آفس اور پشاور حملے کے شہداء کے نام کردی۔

boxing

UTILITY STORES IN PAKISTAN

Tabool ads will show in this div