پنجاب میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی،8 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کی گرفتاری 33 متشبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی

پنجاب ( Punjab ) کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم آپریشنز کے دوران تین دہشت گردوں ( Taliban ) کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

موصول خفیہ اطلاعات پر آپریشن لاہور اور سرگودھا میں کیا۔ اس دوران لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ( CTD ) کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم القائدہ اور تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے ہے۔

پنجاب کے تین شہروں میں رینجرز ( Rangers ) کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا اختیار دے دیا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری 33 متشبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔ مذکورہ دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی آئی ہے۔

خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پولیس اسٹیشنز اور چوکیوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں نے پنجاب میں اپنے ٹھکانے بنا لیے ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے کے ناقابل رسائی اور دشوار گزار علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے ایک مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے کرنے اور خفیہ اطلاعات پر مختلف اضلاع میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دیگر 11 اراکین کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔

رواں سال کے ابتدائی دو مہینے جنوری اور فروری، سال 2018 کے جولائی کے بعد ملک کیلئے سب سے ہلاکت خیز مہینہ ثابت ہوئے تھے، جس کے دوران ملک بھر میں ہوئے 50 سے زائد حملوں کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 254 زخمی ہوئے تھے۔

فروری کے دوران پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 423 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21326 افراد کو چیک کیا گیا، 80 مشتبہ افراد کو گرفتار اور 55 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اس دوران 43 بازیابیاں بھی عمل میں آئیں۔

نوٹ : دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں، برائے مہربانی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔)

ALQAEDA

TTP TERRORISTS

CTD PUNJAB

TTP IN PUNJAB

CTD OPERATION IN PUNJAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div