خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے والے جی ایم پی آئی اے کو نوکری سے برطرف کرنیکا حکم

محتسب اعلیٰ نے شواہد کی جانچ کے بعد جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنادیا

محستب اعلیٰ نے پی آئی اے کی خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر جنرل منیجر پی آئی اے سیکیورٹی کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم دیدیا۔

قومی ایئر لائن کی خاتون ملازمہ نے جی ایم پی آئی اے سیکیورٹی پر ہراساں کرنے کا سنگین الزام لگایا تھا، جس پر معاملہ محتسب اعلیٰ کو بھیجا گیا۔

محتسب اعلیٰ احسان جتوئی نے شواہد کی جانچ کے بعد جنرل منیجر پی آئی اے سیکیورٹی کو مجرم قرار دے دیا۔

الزام ثابت ہونے پر محتسب اعلیٰ نے جی ایم پی آئی اے سیکیورٹی میجر (ر) امجد کو نوکری سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنادیا۔

محتسب اعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو حکم کی تعمیل کرکے 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہراسانی کا شکار ہونیوالی خاتون ملازمہ پی آئی اے شعبہ ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی میں تعینات تھی۔

PIA

WOMAN EMPLOY HARASSMENT

GM PIA SECURITY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div