کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پرفارمنس نے شاہد آفریدی کو بھی مایوس کردیا

اس کارکردگی پر بات کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں، سماء کے پروگرام ’’زور کا جوڑ‘‘ میں گفتگو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل 8 میں پرفارمنس پر بات کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، ان کو اب اگلے سیزن کی تیاری کرنی چاہئے۔

سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’زور کا جوڑ‘ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سرفراز احمد کی پرفارمنس پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئٹہ لاہور کیخلاف جیتا ہوا میچ ہارا، سرفراز الیون کی کارکردگی پر بات کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں، انہیں اب اگلے سیزن کی تیاری کرنی چاہئے۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے، جس میں انہیں 5 میں ناکامی اور صرف ایک میں کامیابی ملی ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ نے بہت بری کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی بیٹنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نقصان پہنچایا ہے، انہیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گُزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

QUETTA GLADIATORS

zor ka jor

PSL8

Tabool ads will show in this div