اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ہی دن عام انتخابات کیلئے مذاکرات کا مشورہ

پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے بہتر ہے کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر فیصلہ کرلیں، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے عام انتخابات ایک ہی دن کرانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔ کہا کہ صوبائی الیکشن کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے بہتر ہے کہ آج ہی مل بیٹھ کر فیصلہ کرلیں۔

سماء کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء راجا پرویز اشرف نے پنجاب میں انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ایک ہی دن عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کی منظوری دیدی

سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 تاریخ مقرر کی ہے، جس کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی جاری کردیا ہے۔

مزید جانیے : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں، صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے بہتر ہے کہ آج مل بیٹھ کر فیصلہ کرلیں۔

SPEAKER NA RAJA PERVEZ ASHRAF

punjab assembly election

GENERAL ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div