لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی اسٹیڈیم کی صفائی کرنے لگے

کرکٹرز نے ڈگ آؤٹ کی صفائی کی اور خالی بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں ڈالیں

پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد لاہور قلندرز کے اسکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں ڈگ آؤٹ کی صفائی کی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 2 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔

میچ کے اختتام پر لاہور قلندرز اسکواڈ نے ٹیم منیجر ثمین رانا کے ہمراہ ڈگ آؤٹ کی صفائی کی اور وہاں پڑی خالی بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں ڈالیں۔

صفائی مہم میں کپتان شاہین آفریدی سمیت ڈیوڈ ویزے، سیم بلنگز اور دیگر نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ڈیوڈ ویزے کو دیگر کھلاڑیوں کے پویلین جانے کے بعد اکیلے گراؤنڈ کی صفائی کرتے دیکھا گیا تھا۔

LahoreQalandars

Shaheen Shah Afridi

hblpsl8

Tabool ads will show in this div