سعودی عرب میں ٹڈیوں کی قیمت 33,400 روپے تک پہنچ گئی

ٹڈی دل کے زیادہ تر صارفین بزرگ ہیں ، ٹڈی فروش

سعودی عرب کے علاقے القصیم البریدہ میں عشروں سے ٹڈیوں کا کاروبار کرنے والے ٹڈی فروش نے بتایا ہے کہ ٹڈی دل کی قیمت ایک سو پچاس ریال سے لیکر 450 ریال ( پاکستانی تقریباََ 33,400 روپے) تک پہنچ گئی ہے ۔

ٹڈی فروش نے الاخباریہ چینل پر ایک انٹرویو میں کہا کہ مارکیٹ کی نقل و حرکت کے حوالے سے ٹڈی دل کے زیادہ تر صارفین بزرگ ہیں ۔

سکرین گریپ الاخباریہ ٹیلی ویژن
سکرین گریپ الاخباریہ ٹیلی ویژن

ان کے مطابق ٹڈیاں بہت سے لوگ شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ یہ میگنیشیم ، فاسفورس اور دیگر عناصر جیسے غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں ۔

اور حیران کن طور پر انسان کو دائمی بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں ۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div