ریچھ، بکری،ہرن،گائے کے انتخابی نشان شیرسےمماثلت رکھتےہیں، ن لیگ

مسلم لیگ نواز (ن) کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہیں، ای سی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت میں ذرائع کے مطابق درخواست گزار ن لیگ کا کہنا تھا کہ ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4 انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج بروز جمعہ 3 مارچ کو مسلم لیگ نواز (ن) کی 4 انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے

ذرائع کے مطابق آج ہونے والی سماعت میں درخواست گزار نے کہا کہ ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4 انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ بتادی

ن لیگی درخواست گزار نے کمیشن سے استدعا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ چاروں نشان، انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالے جائیں۔ تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ن لیگ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ چاروں انتخابی نشانات فہرست سے نہیں نکالے جا رہے۔ مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانات پر اعتراضات جائز نہیں۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز (ن) کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کردیئے۔

election symbols

PMLN,

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

GENERAL ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div