بچی کو زیادتی کےلیے اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

نوشہرہ کے علاقے معراجی پایان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈسرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ناصر محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز معراجی پایاں میں ایک 9 سالہ بچی دکان جانے کےلیے گھر سے نکلی تھی مگر چند گھنٹے بعد زخمی حالت میں ایک خالی گھر سے ملی۔

حکام نے زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈی پی او ناصر محمود کا کہنا تھا کہ پولیس نے دوران تحقیقات شک کی بنیاد پر شخص کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی نیت سے جائے وقوع پر لے کر گیا تھا مگر بچی کی شور مچانے پر انہوں نے بچی کے سر پر بھاری پتھر دے مارا۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات کا عادی ہے۔

دوسری جانب نوشہرہ کے مقامی عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

kpk police

RAPE CASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div