محمد نواز اپنی کارگردگی سے مایوس

جیسا میں توقع کررہا تھا اس طرح کھیل نہیں پا رہا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کا اعتراف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی مطمئن نہیں، جیسا توقع کررہا تھا اس طرح کھیل نہیں پارہا۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز کیخلاف کھیلے گئے میچ کے دوران اسپائیڈر کیم میں کمنٹیٹر وقار یونس سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر محمد نواز کا کہنا تھا کہ جیسا میں توقع کررہا تھا اس طرح کھیل نہیں پا رہا، ابھی آدھے میچز باقی ہیں کوشش کروں گا کہ مومینٹم کے ساتھ کھیلوں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ ہوگیا، آئندہ میچز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پچ کے بارے میں کئے گئے سوال پر محمد نواز نے کہا کہ کراچی کے مقابلے میں یہاں کی پچ اچھی ہے، پچ پر گھاس ہونے کی وجہ سے گیند تیزی سے ڈراپ ہوتی ہے، جو کہ بلے بازوں کیلئے بھی اچھا ہے اور بولر کو بھی گیند کروانے میں مزہ آتا ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔

QUETTA GLADIATORS

Muhammad Nawaz

PSL2023

Tabool ads will show in this div