پاکستان تحریک انصاف کا استعفوں کے معاملہ پر ایک اور یوٹرن

خیبرپختونخوا سے اراکین اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا سے منتخب ایم این ایز بھی بھی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری اور الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کو رکوانے کیلئے پشاو ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کو مرحلہ وار منظور کیا تھا، جس کے بعد پنجاب سے منتخب اراکین اسمبلی استعفوں کی منظوری رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے تمام استعفوں کی منظوری روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ان اراکین کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

اب خیبرپختونخوا سے منتخب پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے بھی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ 16 مارچ کو ضمنی انتخابات کو روکا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماء پرویز خٹک اور مراد سعید سمیت دیگر سابق ارکان قومی اسمبلی کے وکیل نے عدالت سے ضمنی انتخابات روکنے کی استدعا کی ہے تاہم پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ بچوں کا کھیل لگتا ہے، پہلے استعفوں کی منظوری کیلئے جلوس لیکر اسپیکر کے پاس جاتے تھے اور اب کہتے ہیں ہم نے استعفے واپس لینے ہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ مجھے الیکشن ٹریبونل کا جج تعینات کیا گیا ہے لہٰذا کیس کل کوئی اور بینچ سنے گا۔

PTI

Peshawar High Court

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PTI RESIGNATIONS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div