پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی بلوچستان سے گرفتار

ڈی جی اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کی کوئٹہ سے لاہور منتقلی کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید جانیے : سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سندھ سے گرفتار

رپورٹ کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور لانے کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی رہنے والے محمد خان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کیخلاف درج مقدمہ میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسیئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے، جو محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

PERVEZ ELAHI

Mohammad khan bhatti

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div