لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دیدی

سرفراز الیون شاندار آغاز کے باوجود ہدف پورا کرنے میں ناکام

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دیدی، سرفراز الیون 149 رنز کا ہدف شاندار آغاز کے باوجود پورا کرنے میں ناکام ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا 18واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، لاہور کی ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں انہیں اوپنرز نے 5.5 اوورز میں 53 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، تاہم اس کے بعد سرفراز الیون کی وکٹوں کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی متواتر گرتا رہا۔

لاہور قلندرز کے بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز ہی بناسکی اور میچ 17 رنز سے ہار گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ول اسمیڈ 32 اور سرفراز احمد ناٹ آؤٹ 27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ یاسر خان 14، مارٹن گپٹل 15، محمد حفیظ 2، افتخار احمد 3، اوڈین اسمتھ 11اور محمد نواز 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمید آصف نے بغیر آؤٹ ہوئے 4 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ویزے ایک شکار کرسکے۔

 اس سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور محض 50 رنز پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، تاہم اس کے بعد سکندر رضا اور راشد خان کے درمیان 69 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے بیٹر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نوین الحق اور محمد نواز نے 2، 2، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف نے ایک ایک شکار کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کسی گئی ہیں، جیسن رائے اور حسنین ٹیم کو دستیاب نہیں، عماد آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ ایمل خان کی جگہ یاسر خان ٹیم کا حصہ ہونگے۔

لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بڑا ٹوٹل کرکے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے تاہم اسے صرف ایک کامیابی ملی ہے جبکہ لاہور قلندرز 5 میچز میں 4 کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

QUETTA GLADIATORS

LahoreQalandars

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div