ملتان سلطانز میں ایک اور ہارڈ ہٹر بلے باز کی شمولیت

گزشتہ سیزن کے ٹاپ بیٹر ٹم ڈیوڈ 4 مارچ کو اسکواڈ جوائن کریں گے

پاکستان سپر لیگ 8 میں انجرڈ جوش لٹل کے متبادل کے طور پر ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹریل ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔

پی ایس ایل 8 میں ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی شیلڈن کوٹریل 7 مارچ سے قبل ملتان سلطانز کا اسکواڈ جوائن کرلیں گے، شیلڈن کوٹریل کو ٹیم میں جوش لٹل کے متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے جو ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔

جوش لٹل اب تک کوئی میچ نہیں کھیل سکے، وہ جنوبی افریقا کی ٹی 20 لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے باعث واپس آئرلینڈ چلے گئے تھے۔

ملتان سلطانز کے ہارڈ ہٹر ٹم ڈیوڈ بھی 4 مارچ کی شب اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ 4 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Multan Sultans

PSL8

Tim David

Sheldon Cottrell

Amjad ali Mar 04, 2023 01:40pm
Very good
Tabool ads will show in this div