پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، شاداب خان
اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ میری پرفارمنس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران شاداب خان نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹڈ ایک بڑی فرنچائز ہے،کوشش کریں گے کہ بہتر کارکردگی دکھائیں، غلطیاں بہت ہوئیں ہیں اس لیے میچ بھی ہارگئے، کوشش کریں گے کہ آئندہ میچز میں اچھا پرفارم کریں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو بدترین شکست
پی ایس ایل 8 کے سب سے کم اسکور پر پوچھے گئے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سارے ریکارڈ ہمارے پاس ہوں، اگر سب سے زیادہ اسکورز کے ریکارڈ ہمارے ہیں تو کم اسکور کے ریکارڈ لینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
شاداب خان کی کولن منرو سے چھیڑ چھاڑ
شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ہم بہت اچھا کھیل رہے ہیں، جب کھلاڑیوں سے کہا جائے کہ بلاخوف جارح انداز اپناؤ تو اس کے لئے ہار جیت کو بھی تسلیم کریں۔
شاداب ٹی 20 میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولر
ایونٹ میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں اللہ کو جو ہمیں دینا ہے وہ ضرور ملنا ہے، میری کارکردگی کا میری شادی سے کوئی تعلق نہیں، انجری سے واپس آیا ہوں ہوسکتا ہے اس سے کوئی فرق پڑا ہو۔
شاداب خان ثقلین مشتاق کے داماد بن گئے
ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کے حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ گھر میں کھیلنے کا موقع ملا ہے، ٹیموں کو ہوم گراؤنڈ کی سپورٹ بھی ہوتی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اچھا کھیلیں، کوشش کروں گا کہ جیتوں بھی اور انجوائے بھی کروں۔