آصف زرداری پر الزام تراشی؛ شیخ رشید احمد پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

فرد جرم عائد کیلئے 21 مارچ کی تاریخ مقرر

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متنازعہ کیس میں شیخ رشید احمد پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر شبیر نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متنازع بیان دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

شیخ رشید احمد گرفتار

شیخ رشید طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے اور طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے بیڈ ریسٹ پر ہوں۔ پیش نہیں ہوسکتا۔

مریم نواز کا شیخ رشید کی گرفتاری پر تبصرہ

استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی تھی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کیلئے اکیس مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

Sheikh Rasheed Ahmed

SHEIKH RASHEED ARRESTED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div