روپے کی تاریخی بےقدری؛ ڈالر 291 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 18.98 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 17 روپے مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 285 روپے پر جاپہنچی ہے۔

جمعرات (2مارچ) کے روز بھی گزشتہ 2 دنوں کی طرح ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری

گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 266 روپے 11 پیسے ہوگئی تھی۔ جمعرات کو گھنٹوں کے اندر ڈالر کی قدر 18 روپے 98 بڑھ کر 285 روپے 69 پیسے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کو ڈالر 17 روپے بڑھ پر 291 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

منگل اور بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6.19 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح اگر انٹر مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جائے تو یہ 24 روپے سے زائد بنتی ہے۔

FOREX Rates

Dollar rates

dollar price

تبولا

Tabool ads will show in this div
[email protected] Mar 02, 2023 10:57am
good news

تبولا

Tabool ads will show in this div