ٹی 20 کے ماہر بولر ڈوین پریٹوریئس پرپل فورس میں شامل

گلیڈی ایٹرز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جنوبی افریقی اسٹار کی آمد کا اعلان کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچوں کیلئے جنوبی افریقی اسٹار پریٹوریئس کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوئٹر پر ڈوین پریٹوریئس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ٹی 20 کے ماہر بولر ڈوین پریٹوریئس پرپل فورس میں شامل ہو گئے ہیں‘‘۔

جنوبی افریقا کے کرکٹر ڈوین پریٹوریئس دنیا بھر میں مختلف T20 لیگز کھیل چکے ہیں اور ساتھ ہی نارتھ ویسٹ کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بطور بولنگ آل راؤنڈر کھیلتے ہیں۔

ڈوین پریٹوریئس نے 9 جنوری 2023ء کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ 8 کے 5 میچوں میں صرف ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اگلا مقابلہ جمعرات کو لاہور قلندرز سے ہوگا۔

QUETTA GLADIATORS

PSL2023

Dwaine Pretorius

Tabool ads will show in this div