الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ بتادی

انتخابی شیڈول 54 دن پر محیط ہوگا، ذرائع الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ کا اشارہ دیدیا۔ ذرائع ای سی پی کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول 54 دن پر محیط ہوگا۔

سپریم کورٹ پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید جانیے: خیبر پختونخوا اور پنجاب میں 90 روز میں عام انتخابات کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ عید الفطر کے بعد کی ہوگی۔

ذرائع ای سی پی کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول 54 دن پر محیط ہوگا، اداروں کے عدم تعاون پر آرٹیکل 220 کا سہارا لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کل سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے اہم فیصلے کرے گا۔

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

GENERAL ELECTIONS 2023

PUNJAB GENERAL ELECTION

KP GENERAL ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div