اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتوں میں 7 ہفتوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا شمسی توانائی منصوبے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتوں میں 7 ہفتوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان میں سولر پینل کا ایک بھی سرٹیفائیڈ ٹیکنیشن نہیں

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 496 جبکہ کراچی، لاہور، فیصل آباد اور کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں 340 جبکہ دیگرعلاقوں میں 1255 سرکاری عمارتوں پر سولر پینلز لگائے جائیں گے۔

سولر پینل لگانے اور چلانےکی افادیت

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں متعلقہ حکام کو منصوبہ معینہ مدت میں مکمل کرنے کی واضح ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات پر سست روی برداشت نہیں کروں گا۔ ملک کے باقی حصوں میں بھی وفاقی سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن پر کام فوری شروع کیا جائے۔

SOLAR ENERGY

Pakistan Power Crisis

POWER ISSUE IN PAKISTAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div