برآمدی صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی سہولت ختم
وزارت توانائی نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا
وزارت توانائی نے زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لئے سستی بجلی کی سہولت ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت برآمدات کے فروغ کے لیے اہم برآمدی صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کررہی تھی۔
2 دن میں آئی ایم ایف سے معاہدے کا امکان
برآمدی شعبے کیلئے بجلی 19.99 روپے فی یونٹ پر فراہم کی جارہی تھی۔ یہ سہولت ٹیکسٹائل، کارپٹس، اسپورٹس، سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی۔
ایک مہینے میں 527 ارب روپے کی ٹیکس وصولی
اس سہولت کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ نے اکتوبر 2022 میں کیا تھا، برآمدی شعبے کو حاصل سستی بجلی کی سہولت آج سے ختم ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت توانائی نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
Power Tariff
Pakistan Exports
POWER ISSUE IN PAKISTAN
تبولا
Tabool ads will show in this div