خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے صدرمملکت کا حکم کالعدم قرار

گورنراپنا آئینی کردار فوری ادا کرنے کے پابند ہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے صدر مملکت کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق از خود نوٹس پر فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے انتخابات از خود نوٹس کا فیصلہ سنادیا

عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے 9 اپریل کو انتخابات کرانے کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ سنایا ہے تاہم خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے صدرمملکت کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ازخود نوٹس لینا میرا دائر اختیار ہے

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینا صدر مملکت جب کہ خیبر پختونخوا میں گورنرکی ذمہ داری ہے۔

فیصلے میں مزید کیا کہا گیا ؟

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات ہونا لازمی ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی گورنر کی منظوری پر تحلیل ہوئی۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN

kpk assembly election

GENERAL ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div