کراچی کنگز نے اچھا کم بیک کیا، ٹورنامنٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، عماد وسیم

کامیابیوں سے کافی مومینٹم ملا، لڑکوں کو بھی حوصلہ ملا ہے، کپتان کراچی کنگز

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کراچی نے اچھا کم بیک کیا، ٹورنامنٹ باقی ہے اگر آخر کے میچز جیت جائیں تو ٹورنامنٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ جس طرح پچھلا میچ کھیلا ہے وہ کافی پریشر والا تھا، اگر میچ ہار جاتے تو تقریباََ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجاتے لیکن جیتنے کی وجہ سے کافی حوصلہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کی یہ لیگ ہے، ینگسٹر کیلئے بہت اچھا موقع ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو منوائیں، پی ایس ایل ساری دنیا میں دیکھا جاتا ہے، نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں تو نظروں میں آتے ہیں، امید ہے ینگسٹرز اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہر پی ایس ایل میں پاکستان کو ایک نہ ایک ایسا کھلاڑی ملتا ہے جو آگے جاکر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے، قاسم اکرم نے جس طرح پرفارم کیا وہ قابلِ تعریف ہے، لیکن اس کو جس طرح موقع ملنا چاہئے اس طرح نہیں مل رہا، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ پاکستان کا مستقبل ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے، ٹیم کے تمام فیصلے اور تبدیلیاں ٹیم مینجمنٹ سے گفتگو کرنے کے بعد کئے جاتے ہیں۔

Imad Waseem

KarachiKings

PSL2023

pressconference

Tabool ads will show in this div