ہماری ٹیم میں کسی بھی وقت کم بیک کرنے کی صلاحیت ہے، محمد حارث

تمام کوچز اور سینئر کھلاڑیوں سے سیکھ رہا ہوں، بیٹر پشاور زلمی

نوجوان بیٹر محمد حارث نے کہا کہ 5 میچز باقی ہیں ہماری ٹیم میں یہ قابلیت ہے کہ ہم کسی بھی وقت کم بیک کرسکتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بلے باز محمد حارث کا کہنا ہے کہ غلطیوں پر بات کر رہے ہیں، انشاء اللہ اگلے 5 میچز میں اچھا کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 میچز باقی ہیں ہماری ٹیم میں یہ قابلیت ہے کہ کسی بھی وقت کم بیک کرسکتے ہیں۔

محمد حارث نے بتایا کہ ٹیم مجھ سے جو ڈیمانڈ کرتی ہے میں اسی طرح کی کرکٹ کھیلتا ہوں، میری نیچر ایسی ہے میں جس طرح کی بیٹنگ کرتا ہوں اس میں کافی فیلیئرز آتے ہیں اور یہ بات میں خود بھی قبول کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے یہی توقع کرتا ہوں کے وہ مجھے سپورٹ کریں کیوںکہ یہ رسک ہوتا ہے، جب آپ تیز کھیلتے ہیں تو اس میں کبھی ناکامی بھی ہوتی ہے۔

پشاور زلمی کے بلے باز کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھی 20، 25 رنز کرکے آؤٹ ہوجاتا تھا، اس پر بھی بہت محنت کررہا ہوں اور تمام کوچز و سینئر کھلاڑیوں سے سیکھ رہا ہوں اور مشورہ لے رہا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی 5 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ محمد حارث اس سے قبل 2021ء میں کراچی کنگز کا حصہ تھے لیکن انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا، جبکہ 2022ء سے وہ پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔

PeshawarZalmi

PSL2023

muhammad haris

pressconference

Tabool ads will show in this div