اشنا شاہ کا برائیڈل ڈریس کیسے تیار کیا گیا؟؟ ڈیزائینر نے سب بتا دیا

اشنا شاہ کا عروسی جوڑے مغلیہ طرز پر ڈیزائین کیا گیا، وردھا سلیم

پاکستان کی نامورڈیزائینر وردھا سلیم نے کہا کہ اشنا شاہ نے اپنے عروسی جوڑے کو ڈیزائین کرنے سے پہلے انہیں بتایا کہ وہ شادی کے دن کیسا جوڑا زیب تن کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

اشنا شاہ کے برائیڈل جوڑے کو نامور ڈیزائینر وردھا سلیم نے ڈیزائن کیا۔ وردھا نے اس سلسلے میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو کو شیئر کی ۔ڈیزائینرنے بتایا کہ اشنا نے اس ڈریس کو ڈیزائین کرنے سے پہلے خود بتایا کہ وہ اپنی شادی کے دن کیسا جوڑا زیب تن کرنے کی خواہش کرتیں ہیں ۔

وردھا نے یہ بھی بتایا کہ اشنا کا برائیڈل ڈریس مغلیہ طرزسے متاثر ہوکر ڈیزائین کیا گیا ہے۔ جس میں بارڈز میں ڈولی، مغل موٹیوو، چاند اوربالا سمیت دیگر اشکال کو ایمرائیڈری اور ستاروں کے کام سے ڈیزائین کیا ۔

ڈیزائینر نے کہا کہ سرخ رنگ کے کس شیڈ پر برائیڈل ڈریس تیار کرنا ہے؟؟ اس پر بھی کافی بات کی گئی اور لہنگے کا سرخ رنگ بھی اشنا کی مرضی سے ہی منتخب کیا گیا۔

وردا یہ نے بھی بتایا کہ اشنا کے لہنگے میں لیدرایپلک ورک کو بھی شامل کرتے ہوئے لہنگے کو ڈیزائین کیا گیا۔ جبکہ اس پر کورے، دپکے کا کام کیا گیا ، جبکہ گولڈن کے مختلف شیڈز اور سلور، میرون رنگ بھی شامل کیے گئے۔

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی شادی ان کے خوابوں کے شہزادے سے اور نامور گولفر حمزہ امین سے کراچی میں ہوئی۔ شادی کے دن اداکارہ پر اس وقت تنقید کی گئی جب ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اشنا کے عروسی جوڑے کو انڈین اداکاروں سے متاثرہ لک قرار دیا۔

مزید پڑھیں : عروسی جوڑے پر تنقید کرنے والوں کو اشنا شاہ کا کھرا جواب

برائیڈل ڈریس پرکی جانے والی تنقید پراشنا نے اپنی شادی کے ہی روز تنقید کرنے والوں کو جواب سنا دیا۔

bridal dress

Ushna Shah

WARDHA SALEEM

mughal art

Tabool ads will show in this div