ماں کی تصویر شیئر کرکےکنگنا نے بالی وڈ کو کیسے نشانہ بنایا ؟؟
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹیوٹر پراپنی والدہ آشا رناوت کی تصویر شیئر کی ۔ لکھا آج بھی ان کی والدہ 7 سے 8 گھنٹے کھیتوں میں کام کرتی ہیں ، مہمانوں کے لیے چائے اور کھانا خود تیار کرتی ہیں۔
بالی وڈ ایکٹر کنگنا رناوت جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ اور بالی وڈ کی مختلف شخصیات کو تنقید کا نشانہ بناتیں ہیں ۔ حال ہی میں بھارتی اداکارہ نے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی ۔ اس تصویر میں ایک خاتون کھتیوں میں کام کرتیں دیکھائی دے رہی ہیں ۔ اسی تصویر کے ساتھ کنگنا نے ایک جذباتی پوسٹ بھی لکھ ڈالی ۔ کنگنا نے لکھا کہ آج بھی ان کی والدہ 7 سے 8 گھنٹے کھیت میں کام کرتی ہیں اور مہمانوں کے لیے چائے اور کھانا خود تیار کرتی ہیں۔
کنگنا نے لکھا براہ کرم یہ نوٹ کریں کہ میری والدہ میری وجہ سے امیر نہیں ہیں، میں سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور تاجروں کے خاندان سے ہوں۔ میری والدہ 25 سال سے ٹیچر ہیں، فلم کے لوگوں کو کو سمجھنا چاہیے کہ میرا رویہ کہاں سے آتا ہے؟؟ میں ان جیسی نہیں کہ میں دوسروں کی شادیوں میں جاکر ناچو؟؟
کنگنا نے ٹوئٹر پر اسی حوالے ایک تھریڈ بنایا لکھا کہ یہ رویہ ہے یا دیانت داری ؟ خود کو سدھارنے کی جگہ وہ مجھے سداھرنے چلے ہیں، لیکن چکر یہ ہے کہ مجھے اپنے لیے کچھ بھی نہیں چاہیے، میں نے ابھی اپنا سب گروی رکھ کر ایک فلم بنائی، برائی کرنے والوں کا صفایا ہوگا، کسی کو مجھے الزام نہیں دینا چاہیے ۔
کنگنا نے اسی سلسلے میں ایک اورٹیوٹ بھی لکھی ، جس میں ذکر کیا کی بیکاری فلم مافیا نے میرے رویئے کو میری اکٹر قرار دیا ، کیونکہ میں دوسری لڑکیوں کی طرح نہیں ، شادیوں پر ناچنا اور دیگر ایسے کام مجھ سے نہیں ہوئے، توانہوں نے مجھے پاگل قرار دے دیا یہاں تک کہ مجھے جیل میں بھیجنے کی کوشش کی۔