مسجد الحرام میں نمازیوں اور زائرین کو 50 زبانوں میں رہنمائی فراہم کی جائیگی، ایجنیسی فار لینگوایجز اینڈ ٹرانسلیشن

زبان اورترجمے کے انڈر سیکریٹری احمد بن عبدالعزیز الحمیدی نے کہا کہ مسجد الحرام میں ترجمہ دو اہم محوروں پر مشتمل ہے ۔

سعودی عرب کی صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کی مقرر کردہ ایجنسی فارلینگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن نے کہا ہےکہ وہ اس بار پچاس سے زائد زبانوں میں عازمین حج و عمرہ کو اپنی خدمات فراہم کریں گے ۔ تاکہ غیر عرب عازمین کے لیے جامع خدمات کو یقینی بنایا جاسکے۔

زبان اورترجمے کے انڈر سیکریٹری احمد بن عبدالعزیز الحمیدی نے کہا کہ مسجد الحرام میں ترجمہ دو اہم محوروں پر مشتمل ہے ۔

سعودی مصورہ کی مسجدالحرام میں ’گم نام سپاہی‘کی تصویر وائرل

ایک سروس فیلڈ ترجمہ ہے ۔ جو ان لوگوں کے لیے ہے جو نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں ٓتے ہیں ، جبکہ دوسرا خصوصی قانونی ترجمہ ہے جو منبر کے خطبات اور دینی لیکچرز کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے۔

رمضان مبارک کی آمد، مسجد الحرام کے اندر اور صحن میں نئے قالین بچھا دیے گئے

ایجنسی نے حال میں ہی اپنی خدمات کو بڑھا کر تمام راہداریوں اور مسجد الحرام کےداخلہ راستوں پر چوبیس گھنٹے مترجم کی سہولت فراہم کردی ہے ۔

الحمیدی کا مزید کہنا تھاکہ ہم دس منظور شدہ بین الااقوامی زبانوں میں حرمین شریفین کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ۔

ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے مسجد الحرام میں شجرکاری کا آغاز

ہم اس کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں ، اس کے لیے منارہ حرمین پلیٹ فارم اور ایف ایم براڈ کاسٹنگ کے ذریعے پیغام پہچایا جائیگا ۔

تبولا

Tabool ads will show in this div
Saadi Hassan Mar 02, 2023 07:37pm
Assalamualaikum

تبولا

Tabool ads will show in this div