زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں ، سعودی وزارت حج و عمرہ

عمرہ زائرین سعودی عرب سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کرسکتے ہیں

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے کوئی تعداد مقرر نہیں ہے .

عمرہ زائرین اپنی سہولت اور مرضی سے جتنی بار چاہیں عمرہ اد اکرسکتے ہیں تاہم عمرہ پر مٹ پر درج تاریخ اور وقت کی پابندی لازمی کرنا ہوگی ۔

عازمین حج گھر بیٹھے بائیو میٹرک کراسکتے ہیں

وزارت حج و عمرہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا، سیاحتی ویزا یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

عمرہ زائرین کے لیے ایک اوربھی سہولت دی گئی ہے جس میں عمرہ زائرین سعودی عرب سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب جانے والے مسافروں کےلیے نئی ایڈوائزری جاری

فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جاسکتے ہیں ۔ سعودی عرب ٓنے کے لیے کسی بھی انٹر نیشنل یا لوکل ائیر پورٹ کی پابندی بھی نہیں ہے ۔

ڈالرزمیں فیس جمع کروائیں اورحج کو یقینی بنائیں

سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب جانے کے لیے خواہش مند افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے ،

تبولا

Tabool ads will show in this div
Rai Adil Quddoos Feb 27, 2023 01:50pm
That's a Amazing in every Muslim. Its very easy way to visit and perform umra.
Rai Adil Quddoos Feb 27, 2023 01:51pm
That's Amazing. It's a good step of Sudia Government. It's easy way to visit and perform umra
Guzar Ali Khoso Feb 27, 2023 01:51pm
Vizit visa chahye
Guzar Ali Khoso Feb 27, 2023 01:52pm
Visa
ABDULMALIK Feb 27, 2023 04:13pm
E MULTIPAL VISA CAN USE OR NOT
Tayyab Feb 27, 2023 04:57pm
What is the price of visa for 20 days
Tayyab Feb 27, 2023 04:58pm
@Rai Adil Quddoos,

تبولا

Tabool ads will show in this div