پشاور زلمی کیخلاف شاندار پرفارمنس؛ فخر زمان پر انعامات کی بارش
گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف طوفانی اننگز کھیلنے والے فخر زمان پر ان کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالکان نے انعامات کی بارش کردی۔
اتوار (26 فروری) کو پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز اور پشار زلمی کے درمیان مقابلہ تھا، فخر زمان نے 41 گیندوں پر 96 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز نے نئی تاریخ رقم کردی
میچ میں فتح کے بعد ٹیم میٹنگ کے دوران لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے فخر زمان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ اور آئی فون تحفے میں دیا۔
حسن علی نے جنریٹر چلانا کیوں چھوڑ دیا ؟
اس موقع پر ثمین رانا نے کہا کہ فخر زمان کو اس تحفے کا بہت انتظار تھا، انہوں نے غیر معمولی پرفارمنس سے اپنا حق لیا ہے۔
ثمین رانا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو بھی نقد انعام کا اعلان کیا۔