نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کاعمل روکنےکیلیے درخواست دائر
نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کاعمل روکنےکے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے عہدےسے استعفیٰ دے دیا ہے، قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ہونی ہے۔
ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات
درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجا ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں ہوسکتے، حکومت راجا ریاض سے مشاورت کرکے مرضی کا چئیرمین نیب لگانا چاہتی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے قومی اسمبلی میں راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی عدالت میں چیلنج کر رکھی ہے، اپوزیشن لیڈر پر فیصلہ ہونے تک نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کاعمل روکنےکا حکم دیا جائے۔
چیئرمین نیب کا معاملہ
گزشتہ ہفتے آفتاب سطان نے چیئرمین نیب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اپنے استعفے میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی معاملات بتائی تھی۔
آفتاب سلطان نے نیب افسران سے اپنے الوداعی خطاب میں کہا تھا کہ میں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، میں کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں چلا سکتا، نہ کسی کے خلاف قائم ریفرنس محض اس بنیاد پر ختم کر سکتا ہوں کہ ملزم کسی بڑی شخصیت کا رشتہ دار ہے۔