لاہور اور راولپنڈی کے پی ایس ایل شائقین کے لیے اچھی خبر
پاکستان کرکٹ بورڈ اور نگراں پنجاب حکومت کے درمیان پی ایس ایل کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔
پنجاب کی نگراں صوبائی حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کئی روز سے جاری میچ میں کرکٹ جیت گئی ہے۔
نجم سیٹھی کا وزیر اعظم سے رابطہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پی ایس ایل میچز کے دوران روشنی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اخراجات شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
نگراں پنجاب حکومت کا مطالبہ، حقائق سامنے آگئے
نجم سیٹھی نے میزد کہا کہ اب لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
معاملے کا پس منظر
نگراں پنجاب حکومت نے ملتان ، لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل 8 کے میچز کے لئے مختلف مدات میں 50 کروڑ روپے مانگے تھے۔ جن میں سے 5 کروڑ روپے پی سی بی نے ادا کردیئے۔
پی سی بی کا موقف ہے کہ کراچی میں میچز پر اٹھنے والے اخراجات سندھ حکومت ادا کرتی ہے، سندھ حکومت نے اب تک پی سی بی سے کچھ بھی نہیں مانگا تو پنجاب حکومت بھی رقم کا تقاضا نہ کرے۔ بصورت دیگر پی ایس ایل 8 کے میچز کو کراچی منتقل کردیا جائے گا۔
گزشتہ روز (ہفتہ 25 فروری) کو نگراں پنجاب حکومت کی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 کروڑ روپے میں سے 25 کروڑ روپے پی سی بی ادا کرے لیکن پی سی بی نے یہ پیشکش ماننے سے بھی انکار کردیا ہے۔