جب اللہ چاہے گا تو عزت ملے گی، طیب طاہر

انسان کو اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے، طیب طاہر

کراچی کنگز کے طیب طاہرکا کہنا تھا کہ انسان کو اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے، جب اللہ کو عزت دینی ہوگی تو دے گا۔

ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے بعد بات کرتے ہوئے طیب طاہرکا کہنا تھا کہ پہلے سینیٸر کھلاڑیوں کو موقع ملتا ہے اسی لیے مجھے تھوڑا انتظار کرنا پڑا۔

کراچی کنگز کی شاندار فتح

اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سینچری پر طیب طاہر کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ رنزہوگئے، انسان کو اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے، میری عمر اتنی نہیں ہے جب اللہ نے عزت دینی ہوگی تو دے گا۔

پاکستانی بیٹر نے کہا کہ ہر کھلاڑی سے مختلف چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں، کوشش کرتا ہوں کہ سینیٸرز سے پریشر میں بیٹنگ کرنا سیکھوں۔

میتھیو ویڈ کی سسست بیٹنگ پر طیب طاہر نے کہا کہ آج میتھیو ویڈ کا دن نہیں تھا، اسی لیے ان سے ہٹ نہیں لگ رہی تھی۔ اس کے علاوہ ریورس سوٸنگ کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمیں معلوم تھا کہ یہ وکٹ دوسری اننگ میں سلو ہوگی۔ رضوان اگر لمبا کھیل جاتے تو ہم سے میچ دور لے جاتے، رضوان کا کیچ پکڑ کر مجھے خوشی ہوٸی۔

KarachiKings

PSL2023

TayabTahir

Tabool ads will show in this div