بابر اعظم کے ساتھ مزے کا مقابلہ ہونے والا ہے، شاہین شاہ آفریدی
رضوان اور بابر کے سامنے بولنگ کرانے میں مزہ آتا ہے، شاہین شاہ آفریدی
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہےکہ بابر اعظم کے ساتھ مقابلہ مزے کا ہونے والا ہے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ایک صحافی نے بابر اعظم کے خلاف میچ کھیلنے پرسوال کیا، جس پرشاہین آفریدی نے جواب دیا کہ بابر ورلڈ کلاس پلیئر ہے اور اس کی بٹنگ تکنیکس دنیا بھر میں سکھائی جاتی ہیں، بابر کے لیے تیاری کر کے آئیں گے۔
پی ایس ایل میں شاہین کا انوکھا ریکارڈ
انھوں نے مزید کہا کہ بابر ہم سب کا فیورٹ ہے۔ رضوان اور بابر ایسے کھلاڑی ہیں جن کو بولنگ کروا کے مجھے مزہ آتا ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ مقابلہ مزے کا ہونے والا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آج لاہور میں مدِمقابل ہونگے۔