پی ایس ایل 8؛ راولپنڈی والوں کے لئے ٹریفک پلان کیا ہوگا؟
راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل 8 میچز کے دوران ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک کی روانی بحال رکھنے سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ شائقین کواسٹیڈیم تک لے جانے کیلئے شٹل سروس دی جائے گی۔ شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے 3 مقامات پرپارکنگ کی سہولت میسر ہوگی۔
پی ایس ایل امریکا یا یو اے ای منتقل کرنے کا مشورہ
اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیموں کی آمد اورواپسی کے وقت ڈبل روڈ فیض آباد تک بند ہوگی، جس کی بنا پرمتبادل شاہراہوں پرٹریفک روانی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کۓ جائیں گے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے347 اہلکارڈیوٹی کےفرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ یکم مارچ سے راولپنڈی میں پی ایس ایل 8 کے میچز شروع ہوں گے۔