پی ایس ایل فرنچائزز کا میچز امریکا یا یو اے ای منتقل کرنے کا مشورہ

نگراں پنجاب حکومت کو پیسے نہ دینے کے فیصلے پر بھی اتفاق

پی سی بی اور پنجاب کی نگراں حکومت کے درمیان تنازع پر پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ایونٹ کو امریکا یا و اے ای منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا آن لائن اجلاس ہوا ہے، جس میں نگراں پنجاب حکومت کے مطالبے پر تفصیلی بات کی گئی۔

پی ایس ایل پنجاب حکومت تنازع؛’پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‘

اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر شرکا نے کہا کہ ٹیموں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، نگران حکومت کو سیکیورٹی کی مد میں ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا جائےگا۔

قذافی اسٹیڈیم کے اطراف لگےسیکیورٹی کیمرے چوری

شرکا نے وزیراعظم سے پی ایس ایل کو بیوروکریسی کی مداخلت سے بچانے کا مطالبہ کردیا۔

پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے نجم سیٹھی سے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے پی ایس ایل کو بیوروکریسی کی مداخلت سے بچانے کی بات کریں۔

PSL8

PSL2023

psl in punjab

Tabool ads will show in this div