وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت سے مدد مانگ لی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلا دیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے مشکل حالات میں ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت سے مدد مانگ لی۔

وزیزخزانہ اسحاق ڈار سے وزیراعظم آزاد کشمیرتنویرالیاس نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر حکومت کو درپیش مالی مسائل ، جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم امور پر بات کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ریونیو بڑھانے کیلئے ایف بی آر کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔مشکل حالات کے باوجود حکومت معیشت درست سمت گامزن کرنےکیلئےکوشاں ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

AZAD KASHMIR

Tabool ads will show in this div