کراچی میں گجراتی کھانوں کا میلہ

بوہرہ فوڈ فیسٹیول میں طرح طرح کے کھانے لوگوں کی توجہ کا مرکز

کراچی کے علاقے حیدری میں 3 روزہ بوہرہ فوڈ فیسٹیول نے لاکھوں افراد کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جہں جنوبی ایشیا کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والے افراد بستے ہیں اور یہی خاصیت کراچی کو ملک کے دوسرے شہروں سے الگ بناتی ہے۔

شہر قائد میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد بستے ہیں، ان کا کھانا بھی دیگر شہریوں سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔

کراچی میں کھانوں کے شوقین افراد کے لئے بوہرا برادری نے میلے کا اہتمام کیا ، 3 روزہ بوہرہ فوڈ فیسٹیول میں دنیا بھر میں مشہور نمکو دستیاب تھا تو کہیں روایتی مٹھائیاں لوگوں کا دل للچا رہی تھیں۔

بوہرہ فوڈ فیسٹیول میں جہاں سبزیوں اور بیشن کے بنے کھانے تھے تو وہیں بکرے اور مرٖی کی بنی ڈشیں بھی اپنی بہار دکھا رہی تھیں۔

Karachi Foods

Tabool ads will show in this div