کراچی: پٹیل پاڑہ میں 2 منزلہ بلڈنگ گرگئی، ایک شخص جاں بحق

ملبے سے خاتون سمیت 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا، اسپتال منتقل، پولیس

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں رہائشی عمارت گرگئی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر نے بتایا کہ کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں دو منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، جس کے ملبے میں متعدد افراد دب گئے، امدادی ٹیموں نے ایک شخص کی لاش اور خاتون سمیت 4 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، فی الحال اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

پولیس حکام کے مطابق گرنے والی عمارت دو منزلہ تھی، جس کی دونوں منزلوں پر رہائش تھی، اوپری منزل پر 3 اور گراؤنڈ فلور پر دو افراد رہائش پذیر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی منزل پر رہائش پذیر ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت امجد خان ولد رحمان خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہوچکا ہے، ملبے تلے مزید کسی شخص کے دبے ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

کراچی

BUILDING COLLAPSE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div