مشہور امریکی ماڈل بیلا حدید کی ترکیہ زلزلہ متاثرین کی مدد
امریکی ماڈل بیلا حدید نے نیو یارک سٹی میں واقع ترکش ہاؤس میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے امدادی سامان حکام کے حوالے کردیا ۔
مشہور ماڈل گی گی حدید کی بہن بیلا حدید نے ترکی اورشام میں آنے والے زلزلے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا: مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرا پورا جسم منجمد ہو گیا ہے۔ میں بہت معذرت خواہ ہوں اورمیری دعائیں ہراس شخص کے لیے ہیں جو زخمی ہوئے ہیں۔
بیلا نے ایک اور پوسٹ اسی حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ۔ جس کا کیپشن دیا کمبل ، ڈائیپرز اور خیمے ۔۔۔
بیلا حدید امدادی سامان لیکر نیویارک میں واقع ترکش ہاؤس پہنچی ۔ 26 سالہ امریکی ماڈل نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ جو افراد بھی زلزلے سے زخمی ہوئے وہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔ بیلا نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ ان کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ زلزلہ متاثرین کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہیں۔
بیلا حدید اکثر فلسطین کو سپورٹ کرنے کے لئے خبروں میں رہتی ہی۔امریکی ماڈل نے اکثر مقامات پر یہ بات بھی کی کہ ان کو فلسطین کو سپورٹ کرنے کی وجہ سے مزید کام نہیں ملتا۔ ان کو اسی وجہ سے اپنی ملازمت سے فارغ ہونا پڑا۔