پنجاب میں سیکیورٹی اداروں کا بڑا آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے

ملک بھر میں جاری دہشت گردی کی لہر میں تیزی آنے کے بعد ( CTD ) سی ٹی ڈی ( Punjab ) پنجاب نے بھی ملک دشمنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی۔ اہم آپریشن کے دوران سیکیورٹی حکام نے ( Taliban ) 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب ( سی ٹی ڈی ) کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکا کارروائی کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت احمداللہ ، اسامہ ، نذیر ، حماد ، عبدالرحمان اور امان اللہ کے ناموں سے کی گئی ہے، جب کہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سات مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں 57 آئی بی اوز کیے گئے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 423 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21326 افراد کو چیک کیا گیا، 80 مشتبہ افراد کو گرفتار اور 55 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اس دوران 43 بازیابیاں بھی عمل میں آئیں۔

نوٹ : دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں، برائے مہربانی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔)

CTD PUNJAB

TTP IN PUNJAB

CTD OPERATION IN PUNJAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div