عدلیہ پر دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہ کریں، شیخ رشید

امید ہے 10 دن میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس کو دینی ہے، ،سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادانہ کریں۔

اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امید ہےآئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کسے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس کو جیل جانا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر داخلہ دفاع اورمریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، فل بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن 2 ججز پر اعتراض بھی کرتے ہیں۔ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادانہ کریں۔ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ نہیں بتارہی الیکشن کی تاریخ کون دے گا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چچا کی بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی اسکواڈ پر لاگو نہیں، 13پارٹیاں الیکشن اور معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔

PTI

Sheikh Rasheed Ahmed

SHEIKH RASHEED PTI

SHEIKH RASHEED ARRESTED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div