خان پور میں موٹروے پر ٹریفک حادثہ،8 افرادجاں بحق،15زخمی

تیز رفتار مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی تھی،پولیس

رحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں موٹر وے ایم فائیو پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر وے پر مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی تھی۔ قریب موجود بس کے مسافر وین میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کوچ لوگوں پر چڑھ دوڑی۔

حکام کے مطابق حادثے میں 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 15 کے قریب شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

rescue operation

traffic accidents

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div