ڈالر کی قدر میں کمی، انٹربینک میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر 94 پیسے سستا ہوا ہے

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 259 روپے 99 پیسے کا ہے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 262 روپے 82 پیسے تھا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 94 پیسے اور ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 83 پیسے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے کم ہو کر 268 روپے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر میں 97 پیسے کی ہوئی تھی۔

Dollar rates

dollar price

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div