طلبہ و طالبات کو منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
خاتون لاہور کے تعلیمی اداروں کے پاس منشیات بیچتی تھی
لاہور کے تعلیمی اداروں کے پاس طلبہ و طالبات کو منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلی گئی۔
لاہور پولیس کے مطابق نارکوٹکس یونٹ نے طلبہ و طالبات کو منشیات سپلائی کرنیوالوں کیخلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروشوں میں روبینہ، ادریس اور عبدالرحمان شامل ہیں، جن سے ڈیڑھ کلو آئس سمیت 3 کلو گرام سے زائد دیگر منشیات بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے طلبہ کی رینڈم اسکریننگ جاری ہے، سرکاری و نجی اسکولوں سے 215 نمونے حاصل کرکے محکمہ صحت کو بھجوا دیئے گئے۔
PUNJAB POLICE
DRUGS SUPPLIER ARREST
تبولا
Tabool ads will show in this div