بلوچستان اسمبلی: ڈیجیٹل مردم شماری تک عام انتخابات نہ کرانے کی قرار داد منظور

صوبائی وزیر قانون ربابہ بلیدی نے قرار داد پیش کی

بلوچستان اسمبلی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے مکمل ہونے تک عام انتخابات نہ کرانے سے متعلق قرار داد منظور کرلی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین قادر نائل کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور ربابہ بلیدی نے سرکاری قرار داد پیش کی اور کہا کہ پورے ملک میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ 2023ء سے ہونے جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل مکمل ہونے تک عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں لہٰذا یہ ایوان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے سفارش کرتا ہے کہ جب تک ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک عام انتخابات ملتوی کئے جائیں۔

ایوان نے ربابہ بلیدی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل مکمل ہونے تک عام انتخابات کے التواء کی قرار داد منظور کرلی۔

Balochistan Assembly

digital census 2023

GENERAL ELECTIONS 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div