نسیم شاہ سے ملاقات کے بعد ننھی فین جذبات پر قابو نہ رکھ سکی
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ننھی مداح سے ملاقات کی، اس دوران بچی خوشی سے رو پڑی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آج اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گزشتہ میچ کے دوران لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ننھی فین نسیم شاہ کا اسکیچ بناکر کوئٹہ اور پشاور کے میچ میں آئی تھی۔
ننھی فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ ملاقات کیلئے نسیم شاہ کو اسٹینڈ کے پاس لے گئی۔
اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ سے ملتے ہی ننھی مداح خوشی سے رو پڑی، فاسٹ بولر نے فین کو اسکیچ پر آٹو گراف دیا اور اس کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
واضح رہے کہ پیر کو پی ایس ایل کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔