لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی
پی ایس ایل 8 کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی کو 63 رنز سے شکست دے دی
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 198رنز کے جواب میں 135رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ڈیوڈویزااورشاہین آفریدی نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
دوران بیٹنگ لاہور قلندرز نے جارحانہ انداز اختیار کیا، ان کی پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 49 رنز پر گری جب فخر زمان 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مرزا بیگ نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی، کامران غلام 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود لاہور قلندرز کا رن ریٹ کم نہ ہوا، شائے ہوپ 43، حسین طلعت 26 اور ڈیوڈ ویزے ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سکندر رضا نے 16 گیندوں پر 32 اور راشد خان نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز نے اننگز میں مجموعی طور پر 7 چھکے اور 17 چوکے لگائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے 2، 2 جبکہ محمد حسین اور محمد نواز نے ایک ایک شکار کیا۔
لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں 2 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے ایک میں فتح جب کہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کراچی کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں تاہم قلندرز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ راشد خان نے ٹیم کو جوائن کرلیا، وہ آج کے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اپنا چوتھا میچ کھیلے گی، وہ ایونٹ میں اب تک 2 میچ ہار چکی ہے جبکہ اسے ایک میں فتح نصیب ہوئی ہے۔
کوئٹہ کو اپنے غیر ملکی اوپنرز جیسن رائے اور مارٹن گپٹل سے کافی امیدیں ہیں۔