پشاور ہائیکورٹ کا وزیرستان کے لوگوں کو بلاجواز تنگ نہ کرنے کا حکم

عمران خان کا جنوبی وزیرستان میں قتل کی سازش سے متعلق بیان کیخلاف درخواست پر سماعت

عمران خان کا جنوبی وزیرستان میں اپنے قتل کی سازش سے متعلق بیان کیخلاف دوخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیرستان کے لوگوں کو بے جا تنگ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاورہائیکورٹ میں عمران خان کے بیان کے خلاف دائر درخواست پرسماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا کہ عمران خان کے بیان سے وزیرستان کے مکینوں کی نہ صرف دل آزاری ہوئی بلکہ انکو ملک میں کہیں بھی نقل وحرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دو رکنی بینچ نے وزرات داخلہ سے جواب طلب کرلیا جبکہ وزیرستان کا شناختی کارڈ رکھنے والوں کو ہراساں اور بے جا تنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست میں عمران خان کا الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کاروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

waziristan

IMRAN KHAN

Peshawar High Court

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div