بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بُری خبر

ائی ایم ایف کے معاہدے پر عمل درآمد شروع

حکومت ِپاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف ممالک کے فرسٹ اور بزنس کلاس ایئر ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی) عائد کردی گئی ہے۔

منگل 21 فروری کو موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان سے مختلف ممالک کیلئے پروازوں کی فرسٹ اور بزنس کلاس پر فکس ایف ای ڈی وصول کیا جائے گا۔ کینیڈا اور امریکا کیلئے ایف ای ڈی 2 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ یورپ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فکس ایف ای ڈی وصول کی جائے گی۔

فار ایسٹ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیسیفک آئس لینڈ کیلئے بھی ایف ای ڈی ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مخلتف ائیر لائنز کی عالمی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا تھا۔ ایف ٹیم کو ایف ای ڈی عائد کرنے کے فیصلے پر آگہی دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل، موجودہ حکومت کی طرف سے ’سپر ٹیکس‘ کی شکل میں 10 فیصد براہ راست ٹیکس کے نفاذ کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایئر لائن کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے موجودہ معاشی صورت حال کے تناظر میں سخت فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیل، سیمنٹ، چینی، تیل و گیس، کھاد، توانائی اور ٹرمینل اور ٹیکسٹائل سے متعلق صنعتوں کو 10 فیصد ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

FLIGHT OPERATION

CIVIL AVIATION AUTHORITY (CAA)

ISHAQ DAR AND IMF

PAKISTAN IMF DAILOGUE

AIR TICKETS TAX

تبولا

Tabool ads will show in this div
صابر حسین Feb 21, 2023 07:52pm
پی آئی اے کو چاہیے فالتو ملازموں کو نکال دیں اس طرح کرنے آ ئیر لائن نہیں چلے گی
خلیل الرحمٰن Feb 23, 2023 08:58am
جو بھی حکومت آتی ہے بیرونی ممالک میں سفر کرنے والے پاکستانی عوام کے پیچھے ھاتھ دھو کر پڑ جاتے ہیں آخر آپ لوگ کیا چاہتے ہیں ان پاکستانیوں کی ھڈیوں سے خون نچوڑ کر رکھ دیا ہے، یہ کھوکھلے ہو چکے ہیں لیکن مجال ہے کہ کسی بےغیرت انسان نے ان کی بہتری کیلئے کوئی اقدام کیا ہو، ہر وقت ان کے پیچھے لگے رہتے ہیں آخر تم لوگ ان سے کیا چاہتے ہیں
Wander Khan Feb 24, 2023 01:56am
Well done nice decision it's not for lower class......
Noor Feb 24, 2023 11:04pm
@خلیل الرحمٰن , ،
Noor Feb 24, 2023 11:06pm
اس ملک پاکستان میں ہم سب فالتو ہیں ۔ہمیں نکال باہر کیا جائے ۔۔۔۔ملک ترقی کر جائے گا

تبولا

Tabool ads will show in this div